پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنس کا اعلان کر دیا

Last Updated On 26 May,2018 09:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سرکار کا اپنے ہی ملازمین سے امتیازی سلوک، صرف سول سیکرٹریٹ، گورنرہاؤس اور سی ایم آفس میں کام کرنے والوں کیلئے بونس کا اعلان، بنیادی تنخواہ کا نصف بطور الاؤنس دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنس کا اعلان کر دیا۔ سول سیکرٹریٹ، گورنرہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ اور وزیراعلیٰ آفس کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا نصف بطور الاؤنس دیا جائے گا۔ جس کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق بیسک پے اسکیل ایک سے بائیس تک کے سرکاری ملازمین اور افسران مستفید ہوں گے۔