گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ملازمین کے خلاف انکوائریوں اور کم وسائل کے باعث ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے کام کر نے سے انکار کرتے ہوئے کمپنی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث شہر کی سڑکیں کچرا کنڈی بن گئیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ نے اپنی ناکامی کا باضابطہ اعتراف کر لیا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ خالد بشیر نے سیکرٹری بلدیات کو تحریری خط میں کمپنی کو ہی بند کرنے کی سفارش کر دی۔
گوجرانوالہ شہر میں روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، موجودہ وسائل سے صرف 60 فیصد کوڑا ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔ 40 فیصد کچرا روزانہ سڑکوں پر باقی رہ جاتا ہے، کچرے کے ڈھیر اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ راستے بھی بند ہونے لگے ہیں۔ کچرا اٹھانے کیلیے فوری اقدامات نہ ہوئے تو امن و امان کا مسئلہ بن سکتا ہے۔