پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ بجٹ پیش

Last Updated On 14 May,2018 10:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں صوبے کا 1898 ارب کا نظرثانی شدہ بجٹ پیش کر دیا گیا۔ 85 ارب کا ضمنی بجٹ بھی منظوری کے لیے دے دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ بجٹ پیش، وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے 85 ارب 40 کروڑ کا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ شعبہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ 19 ارب 88 کروڑ اور صحت کیلئے 17 ارب 16 کروڑ کے ضمنی اخراجات ہوئے۔

محکمہ پولیس پر 5 ارب 60 کروڑ، شاہرات اور پلوں پر 19 ارب 10 کروڑ، صوبائی ایکسائز میں 12 کروڑ 64 لاکھ اور جنگلات کے 5 کروڑ 63 لاکھ کے اضافی اخراجات ہوئے۔ فراہمی انصاف کیلئے 82 کروڑ 27 لاکھ، جبکہ جیل خانہ جات کیلئے 5 کروڑ 25 لاکھ کا ضمنی بجٹ رکھا گیا۔ زراعت پر 76 کروڑ ماہی پروری پر 7 کروڑ 65 لاکھ اور صنعت کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ کا اضافی بجٹ مانگا گیا۔ سول ڈیفنس پر 3 کروڑ کے اضافی اخراجات کر دیے گئے۔

زرعی اجناس اور چینی کی خریداری پر 18 کروڑ 98 لاکھ، جبکہ آبپاشی کیلئے 2 ارب 84 کروڑ کی منظوری مانگی گئی۔ وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ نگران اور آنے والی حکومت دے گی۔