سندھ اسمبلی: آئندہ مالی سال کیلئے 11 کھرب 44 ارب کا بجٹ آج پیش ہو گا

Last Updated On 10 May,2018 01:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اگلے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج وزیراعلی سندھ پیش کر رہے ہیں، صوبائی کابینہ نے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ سندھ اسمبلی میں پیش بجٹ پورے سال کا پیش کیا جائے گا جس کی تصدیق 30 ستمبرتک ہو گی۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ 19-2018 آج پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پورے سال کابجٹ پیش کریں گے جبکہ تصدیق صرف 30 ستمبرتک ہوگی۔ نگران حکومت کو 30 ستمبرتک بجٹ خرچ کرنے کا اختیار ہو گا، نئی حکومت کو آئندہ 9 ماہ کی بجٹ تصدیق سندھ اسمبلی سے لینی ہو گی۔ صوبائی کابینہ نے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔