وفاقی بجٹ میں نظرانداز کر کے کراچی کا حق مارا گیا، وسیم اختر

Last Updated On 28 April,2018 10:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مئیر کراچی بھی وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر پھٹ پڑئے، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں نظرانداز کر کے کراچی کا حق مارا گیا ہے اور محروم رکھا گیا ہے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے گارڈن ویسٹ میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر نئے مالی سال کے لیے پیش کردہ بجٹ پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے کوئی سکیم نہیں رکھی گئی۔ کے ایم سی کی تجاویز کو بجٹ میں شامل نہ کر کے کراچی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔