پاکستان نے چین سے 1 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرلیا

Last Updated On 30 April,2018 06:40 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، پاکستان نے چین سے مزید ایک ارب ڈالر قرض حاصل کر لیا۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان نے چین سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کیا لیکن انھوں نے قرض دینے والے چینی ادارے کا نام نہیں بتایا تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب کی امداد میں سے ایک ارب ڈالرفراہم کیے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے قرض کے بعد چین کے مالیاتی ادارے اب تک پاکستان کو مشکلات سے نکلنے کیلئے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرچکے ہیں۔

Advertisement