حکومت کا نان فائلرز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Last Updated On 03 April,2018 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کر کے مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ مشیر ریوینیو ہارون اختر کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا قانون لاگو کیا جا رہا ہے۔

بجٹ 2018 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے ریوینیو ہارون اختر کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ ٹیکس فائلرز کو چھوٹ دی جائے گی جبکہ نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرکے مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ 

ہارون اخترکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے قوانین کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ ٹیکس چوروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بےنامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا قانون لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا۔

Advertisement