کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی بینکوں سے قرض گیری نجی شعبے کو متاثر کرے گی، عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی۔
عالمی ادارے موڈیز نے سپر ٹیکس کو بینکوں کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اسے منفی قرار دے دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس بینکوں کے منافع کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ سپر ٹیکس سے تمام بینک متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت نے بجٹ 19-2018 میں سپر ٹیکس کی شرح ہر سال 1 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح سپر ٹیکس 2021 میں مکمل طور پر ختم ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے بینکوں سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد قرض لینے کا ہدف رکھا ہے۔ حکومت کی بینکوں سے قرض گیری نجی شعبے کے قرضوں میں دشواری کا باعث بنے گی۔