کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کےآئندہ مالی سال کا 3 کھرب 48 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ11مئی کو پیش کیا جانا تھا لیکن حکومت نے اجلاس موخر کر دیا تھا۔
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا، مالی سال 19-2018 کا بجٹ مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی پیش کریں گی۔ بلوچستان کےآئندہ مالی سال کے مجموعی بجٹ کا حجم 3 کھرب 48 ارب روپے سے زائد ہو گا، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 85 ارب 6 کروڑ، غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 کھرب 64 ارب 4 کروڑ روپے، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے جبکہ امن وامان کے لئے 35 ارب، تعلیم کے لئے50 ارب، صحت کے لئے 19 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، بجٹ11مئی کو پیش کیا جانا تھا لیکن حکومت نے اجلاس موخر کر دیا تھا۔