ای کیٹ، ایم ڈی کیٹ کیلئے سٹیپ ای لرننگ پروگرام متعارف

Last Updated On 23 May,2018 10:10 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) سٹیپ پاکستان نے اپنے طالب علموں کو عالمی معیار کے تعلیمی مواد کی فراہمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال ای لرننگ پروگرام متعارف کروایا ہے۔

گزشتہ روز ای لرننگ پروگرام کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ماہرین نے ای لرننگ پروگرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ای لرننگ پروگرام میں آن لائن ویڈیو لیکچرز، 30 ہزار سے زائد ایم سی کیوز، سابقہ پیپرز، ماڈل پیپرز سٹوڈنٹ کونسلرز اور داخلوں کے بارے میں اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہیں۔

طالب علموں نے ای لرننگ پروگرام کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ یہ پروگرام یقیناً ان کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری میں مزید مدد دیگا اور وہ اپنی تیاری بہتر انداز میں کر سکیں گے۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے سٹیپ پاکستان کی پہلی جامع ایپ اور پورٹل بھی ای لرننگ پروگرام کا حصہ ہے اور سٹیپ کے رجسٹر ڈ سٹوڈنٹس پلے سٹور اور ایپ سٹور سے ایپ باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سٹیپ پنجاب کے 13 شہروں میں سیمینارز کا آغاز گزشتہ روز سے ہوچکا ہے، سیمینارز کا مقصد انٹرمیڈیٹ سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو مستقبل میں ان کیلئے موجود کیریئر آپشنز کے متعلق بتانا، طالب علموں کو بدلتے ہوئے تعلیمی رجحانات سے آگاہ کرنا، انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے مفید ٹپس دینا، پڑھائی کے حوالے سے کمزور پہلوؤں پر ان سے بات چیت کرنا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے۔

گزشتہ روز سیمینارز لاہور، فیصل آباد، گجرات، پھالیہ اور رحیم یار خان میں ہوئے، 23 مئی کو ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، راولپنڈی اور اسلام آباد جبکہ 24 مئی کو اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں انعقاد کیا جائے گا۔