پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہونے کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ کلیانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے احسان الحق حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔