لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے لینے کا الزام، نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 21 مئی کو طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 21 مئی کو طلب کرلیا۔ شہباز شریف کے داماد پر پنجاب میں پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے لینے کا الزام ہے۔ نیب نے علی عمران کو پہلے بھی طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے 24 اپریل کو وزیراعلیٰ کے داماد علی عمران کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا تھا جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔تاہم اب نیب نے علی عمران کو 21 مئی کو دوبارہ جوابات کے ساتھ طلب کیا ہے۔