لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں باضابطہ مذاکرات ہوئے، میاں محمو د الرشید نے اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر آگاہ کیا، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کیساتھ پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے ساتھ ان کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کوشش ہو گی کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعلٰی کا تقرر ہو۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنے امیدواروں کیلئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد لے لیا ہے۔