گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں عیدالفطر کے کپڑوں کی سلائی خواتین کیلئے مسئلہ بن گیا، درزیوں کی جانب سے یوپی ایس اور جنریٹر چارجز وصول کرنے کے باعث خواتین و مرد گاہکوں اور ٹیلرز میں تلخ کلامی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
عید کے آنے میں ابھی 19 سے 20 روز باقی ہیں تاہم درزیوں نے کام زیادہ ملنے پر نہ صرف بکنگ بند کر دی بلکہ لوڈشیڈنگ کے نام پر گاہکوں سے یوپی ایس اور جنریٹر چارجز بھی وصول کرنے لگے جس کی وجہ سے خواتین ومرد گاہکوں اور ٹیلرز کے مابین جھگڑے معمول بن گئے۔
درزیوں کا کہنا ہے کہ کاریگروں سے کام کروانے کیلئے انہیں اضافی چارجز لگانا پڑے ، دوسری جانب خواتین نے یو پی ایس اور جنریٹر چارجز کو مہنگائی کا بم قرار دیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی سلائی کے ریٹ تو پہلے ہی زیادہ تھے عید سے قبل بکنگ بند کرنا نرخ بڑھانے کا بہانہ ہے۔