لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ ناصر خان کھوسہ ماضی میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے، ان کے ایک بھائی جسٹس آصف کھوسہ سپریم کورٹ کے جج ہیں، دوسرے بھائی طارق کھوسہ آئی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں۔
ناصر کھوسہ پنجاب اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری، ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے امریکہ سے پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ان کا تعلق چھٹے کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ بھی رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں انہیں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد لگایا گیا، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی ناصر کھوسہ شامل تھے۔