اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف نے سندھ میں قومی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، سینئر رہنما حلیم عادل شیخ، لیاقت جتوئی، مرکزی رہنما جہانگیر ترین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کی 28 قومی و صوبائی نشستوں پر امیدوار نامزد کر دیے گئے۔
سندھ کے کوآرڈینٹر جمال صدیقی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 سکھر (1) کے لیے سید طاہر حسین شاہ، این اے 207 سکھر (2) کے لیے مبین احمد، این اے 221 تھر پارکر (1) کے لیے مخدوم شاہ محمود قریشی، این اے 227 حیدر آباد (3) کے لیے کیو محمد حاکم، این اے 228 ٹنڈو محمد خان کے لیے سید ذوالفقار علی شاہ، این اے 233 جام شورو کے لیے ملک پہاڑ خان، این اے 234 دادو (1) کے لیے لیاقت علی جتوئی، این اے 235 دادو (2) کے لیے کریم علی جتوئی، این اے 242 کراچی شرقی (1) کے لیے سیف الرحمن، این اے 244 کراچی (3) کے لیے سید علی حیدر زیدی اور این اے 247 کراچی ضلع جنوبی (2) کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح سندھ اسمبلی کے 17 حلقوں کے لیے بھی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن میں پی ایس 18 گھوٹکی (1) کے لیے شہر یار خان شر، پی ایس 21 گھوٹکی (4) کے لیے میر افتخار خان لوند، پی ایس 22 سکھر (1) کے لیے غلام علی عباس، پی ایس 23 سکھر (2) کے لیے غلام شاہ مردان، پی ایس 52 عمر کوٹ (2) کے لیے اصغر علی، پی ایس 53 عمر کوٹ ( 3) کے لیے دوست محمد، پی ایس 67 حیدر آباد (6) کے لیے عمید علی جونیجو، پی ایس 68 ٹنڈو محمد خان (1) کے لیے محمد الطاف نظامانی، پی ایس 69 ٹنڈو محمد خان (2) کے لیے سید ذوالفقار علی شاہ، پی ایس 78 ٹھٹھہ (2) کے لیے زیب النسائ، پی ایس 83 دادو (1) کے لیے احسان علی جتوئی، پی ایس 84 دادو (2) کے لیے صداقت علی جتوئی، پی ایس 85 دادو (3) کے لیے عاشق علی زونر، پی ایس 86 دادو (4) کے لیے بندہ علی لغاری، پی ایس 99 کراچی شرقی (1) کے لیے حلیم عادل شیخ، پی ایس 110 ضلع جنوبی (4) کے لیے خرم شیر زمان اور پی ایس 111 ضلع جنوبی (5) کے لیے عمران اسماعیل کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید برآں تحریک انصاف نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کیلئے بھی امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 52 سے راجہ خرم نواز، این اے 53 سے عامر کیانی اور حلقہ این اے 54 سے سابق رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی ان ناموں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔