سندھ کی سیاست میں ہلچل، پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحاد

Last Updated On 01 June,2018 09:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اتحاد کی صورت میں دکھائی دے رہی ہے، جس کے تحت مخدوم خاندان پیپلزپارٹی سے اپنی رفاقت ختم کر دے گا۔

تحریک انصاف اورجی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی. شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اورپیر نورمحمد شاہ جیلانی میں اتحاد ہو گیا جبکہ مخدوم خاندان پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کر دے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اس طرح سے کی گئی ہے کہ جمیل الزمان گروپ آزاد امیدوار میدان میں لائیں گا جبکہ تحریک انصاف نے ضلع مٹیاری سے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی اس نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے جہاں سے 2013 میں شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا، مزید سیٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔
 

Advertisement