اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی کے لیے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر ہمارے دو نام ہیں، شارٹ لسٹ کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوارہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ناموں کو بھی حتمی شکل دیدی ہے۔ محمودالرشید چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ابھی چئیرمین عمران خان سے میٹنگ ہوئی ہے، نگران وزیراعلی کے لیے شاٹ لسٹ کرکے دو نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج رہے ہیں، آج آئینی مدت پوری ہو رہی ہے، کل سے یہ معاملہ آئینی طور پر پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہوجائے گا۔
محمودالرشید نے کہا کہ ان کے علاوہ سبطین خان اور شعیب صدیقی پی ٹی آئی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہونگے، مسلم لیگ کے نگران وزیر اعلی کے ناموں کو سمجھتے ہیں کہ وہ انکے مفادات کو سپورٹ کریں گے۔