اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) تحریک انصاف گزشتہ روز بھی آئندہ عام انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا حتمی طور پر فیصلے نہ کر سکی، مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی دن بھر جاری رہا، ذرائع نے بتایا کہ آج تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے اس حوالے سے تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیٹوں کے لئے پارٹی کو ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 467 درخواستیں اس کے علاوہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اتنی درخواستوں کا جائزہ لینا اور ان پر فیصلہ کرنا مشکل عمل ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آج تمام ٹکٹ ہولڈروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔