لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں ڈیڈ لاک برقرار، پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیر اعلی کے تقرر کرنے میں ناکام رہی۔ پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیر اعلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر کر دیا۔
پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ پروفیسر حسن عسکری، ایاز امیر جبکہ حکومت کے ذکا اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کے نام حتمی فیصلے کے الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک ایک نام دینے کا مشورہ دیا، مگر حکومت کے غیر لچکدار رویے سے مذاکرات ناکام ہوئے، حکومت سے کہا ایک نام آپ دیں، ایک ہم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، حکومتی ارکان ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام پر بضد تھے، اب الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گا۔