'نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی شہباز شریف نے انکے فیصلے الٹ دیئے'

Last Updated On 16 June,2018 01:58 pm

ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن گئے اور ابھی وہ لینڈ نہیں کیے تھے کہ شہباز شریف نے انکے بہت سے فیصلے الٹ دیئے، تعجب کی بات ہے کہ قائد کا فیصلہ صدر تبدیل کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہد محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کالعدم ٹی ٹی پی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان میں بہت ساری دہشتگردی کوفروغ دیا، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر بہت بڑی پیش رفت ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔