آف شور کمپنیاں: نیب نے علیم خان اور مونس الہی کو طلب کرلیا

Last Updated On 09 July,2018 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے آف شور کمپنیاں رکھنے پر پی ٹی آئی کے علیم خان اور ق لیگ کے مونس الہی دونوں کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے نیب کو بعض اہم ریکارڈ فراہم نہ کیا ۔

نیب لاہور نے آف شور کمپنیاں رکھنے سے متعلق جاری انکوائریز کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علیم خان کو 10 جولائی کو صبح 11 بجے طلب کر لیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء مونس الہی کو نیب نے 13 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کو علیم خان انکی اہلیہ کرن علیم خان سے متعلق اور دیگر اہم ریکارڈ نیب کو مختلف ذرائع سے مل گیا۔ نیب علیم خان کی ہیکسم کمپنی سےمتعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے علیم خان اور مونس الہی سے کمپنی میں فنڈز کی منتقلی، آف شور کمپنی کیوں بنائی سمیت کئی سوالات کے جوابات مانگے تھے جو تاحال نہ بھجوائے گئے ہیں۔

نیب نے دونوں رہنمائوں کے ریکارڈ سے متعلق فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر، سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریکارڈ مانگا تھا جبکہ اب مزید تحقیقات کے لئے نیب نے دونوں رہنمائوں کو طلب کر لیا ہے۔