کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری دینے لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ گئے

Last Updated On 08 July,2018 03:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ جاری ہونے کے بعد نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر گرفتاری دینے لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ گئے۔ وہ کچھ دیر میں گرفتاری دیں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر کے لیاقت باغ ریلی کی شکل میں پہنچے، ن لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ آئے۔ اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ خود گرفتاری دینے آیا ہوں۔