مانسہرہ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیمیں ہری پور اور ایبٹ آباد پہنچ گئیں۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کر رکھے ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
نیب نے خیبرپختونخوا حکومت سے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری کیلئے مدد دی جائے۔ وزارت داخلہ نے کیپٹن(ر)صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے، جس کامقصد ان کو گرفتاری کیلئے موقع فراہم کرنا ہے۔
نیب حکام کے مطابق خیبرپختونخوا انتظامیہ اورپولیس مکمل تعاون کررہی ہے، کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انھیں آج گرفتار کر لیا جائے گا۔