نیب کا فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ، اہم کاغذات قبضے میں لے لیے

Last Updated On 07 July,2018 10:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے نواز شریف کے سابق سیکریٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر ملکی سلامتی سے متعلق اہم کاغذات، 5 موبائل فونز اور 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لے لیں۔

آشیانہ اقبال اسیکنڈل کے حوالے سے نیب نے فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔ قبضے میں لئے گئے بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں۔

فواد حسن فواد کے گھر سے 2 لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لئے گئے جبکہ ان کی کی گاڑی سے 5 موبائل فونز بھی نیب نے بر آمد کئے۔ قبضے میں لئے گئے موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی ہے۔ نیب حکام نے بلیک بیری کا پاس ورڈ فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔