لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیے جلسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران کا انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیے نیا پلان تیار، ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔ 9 جولائی کو پی ٹی آئی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔ 18،19 اور 21 جولائی کو لاہور میں انتخابی جلسے کریں گے۔ 8 جولائی ایبٹ آباد اور ہری پور میں جلسہ کیا جائے گا۔ 10 جولائی کو قمبر شاداب کوٹ،11 جولائی رحیم یار خان اور وہاڑی میں جلسہ ہوگا۔ 12 جولائی گوجرانوالہ اور قصور میں رنگ جمائیں گے۔
راولپنڈی میں 13 جولائی، پشاور اور مردان میں 14 جولائی کو جلسہ ہوگا۔ جھنگ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 15جولائی کو انتخابی جلسہ ہو گا۔ 16 جولائی کو میانوالی اور بنوں میں جلسے کیا جائے گا۔ 18 جولائی کو لاہور، حافظ آباد اور جہلم میں انتخابی میدان لگائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف 19 جولائی کو لاہور میں میدان سجائیں گے، بہاولپور اور ملتان میں 20 جولائی کو انتخابی جلسے ہوں گے۔ 21 جولائی کو پھر لاہور میں رنگ جمائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف 22 جولائی کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔ انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد میں 23 جولائی کو جلسہ کرکے کیا جائے گا۔