فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نادر پرویز نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
انہوں نے عام انتخابات میں حلقہ این اے 107 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی اکرم انصاری اور پی پی 110 کے امیدوار محمد نواز ملک کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ روز راجہ نادر پرویز نے حاجی اکرم انصاری اور محمد نواز ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی۔