اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کی گولڑہ شریف میں سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی سے ملاقات، علماء و مشائخ نے انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیر آف گولڑہ پیر نظام الدین جامی کی دعوت پر گولڑہ شریف پہنچے، جہاں انہوں نے پیر نظام الدین جامی سے ملاقات کی۔ رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیر آف گولڑہ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف واپس آئیں گے؟ تو عمران خان نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب تو نواز شریف دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں اسد عمر، واجد بخاری، زلفی بخاری اور عامر کیانی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔