'کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی'

'کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی'

شوکت جاوید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کینٹینرز ریلی کے راستہ روکنے کیلئے نہیں بلکہ اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ صرف ن لیگ کے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے، تمام جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر کل 350 مقدمات درج ہیں، ن لیگ کی ریلی میں شرکت کے لئے کسی کو نہیں روکا جائے گا۔