پاکستان
خلاصہ
- وزیرآباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔
نگران وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نےوزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پروزیراعلی نے کہا کہ نگران حکومت نے صوبہ بھر میں شجر کاری مہم شروع کر رکھی ہے ، پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے، وزیراعلی نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی او رسموگ کو شجرکاری سے کم کرسکتے ہیں۔