لاہور: (دنیا نیوز) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انھوں نے اپنا استعفی نگران وزیر قانون کو پیش کیا۔
ایڈووکیٹ جنرل امتیاز رشید نے موقف اختیار کیا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے آیا تھا، انتخابات ہو گئے اب نہیں رہنا چاہتا۔ نگران وزیر قانون رضا حیدر رضوی نے امتیاز رشید کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔