عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر پر ساتویں نمبر پر آگئے

Last Updated On 03 August,2018 03:07 pm

لاہور: (دنیانیوز) عمران خان مقبولیت کے اعتبار سے ٹویٹر پر بھی دنیا بھر کے رہنماؤں کو پیچھے چھوڑنے لگے۔ سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائیٹ پر کپتان ساتویں نمبر پرآگئے۔

ٹوئٹر پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 کروڑ 35 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ایک کروڑ 30 لاکھ افراد ترک صدر رجب طیب اردوان کو فالو کر رہے ہیں۔ پاکستان کے نئے بننے والے وزیر اعظم عمران خان 87 لاکھ فالورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرڈو ٹوئٹر فالورز میں عمران خان سے کافی پیچھے ہیں اور انہیں 42 لاکھ 60 ہزار افراد فالو کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے 5 لاکھ 91 ہزار اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ایک لاکھ 48 ہزار لوگ ٹوئٹر پر فالو کر رہے ہیں۔