اسلام آباد: (دنیا نیوز) میاں محمود الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت اعلیٰ، کابینہ کا اعلان 48 گھنٹوں میں ہو جائیگا، یقین ہے عوام پنجاب سے متعلق عمران خان کے فیصلے سے مایوس نہیں ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید نے میڈیا سے گفتگو ہماری حکومت کے پہلے 100 دن پاکستان پیپلزپارٹی اور نون لیگ دور سے بہتر ہونگے، فضل الرحمان کو پہلی بار اپوزیشن میں رہنا ہضم نہیں ہو رہا، مرکز کے بغیر پیپلز پارٹی کو سندھ چلانا مشکل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سپیڈ، ڈیزل اتحاد سے خود کو جلد الگ کر لے گی، مکروہ عزائم پر مشتمل اتحاد کو بھی عوام مسترد کر دیں گے، سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں اپوزیشن بنچوں سے بھی ووٹ ملیں گے۔