وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیدی

Last Updated On 21 August,2018 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان نسخہ ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آگے بڑھنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنا ہونگے، کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا غربت کے خاتمے کا بہتر طریقہ مذاکرات اور تجارت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تقریب حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھوکا مشکور ہوں، سدھو امن کے سفیر تھے، پاکستانی عوام نے محبت دی، بھارت میں سدھو کے مخالفین خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امن کے بغیر عوام ترقی نہیں کر سکتے۔

خیال رہے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھ سنگھ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس موقع پر 1992 کی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم بھی موجود تھی۔