لاہور (دنیا نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالشفقت میں یتیم بچوں سے عید ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یتیم بچے بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم عید کی خوشیوں میں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں تاکہ انہیں اکیلے پن کا احساس نہ ہو۔ عید خوشیاں بانٹنے کا دن ہے تو ہمیں چاہیے کہ اپنی خوشیوں میں انہیں بھی شریک کریں،۔