اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے نئے وزراء کی حلف برداری تقریب ملتوی کر دی گئی، تقریب حلف برداری آج 2 بجے ایوان صدر میں ہونا تھی۔
تقریب حلف برداری صدرمملکت اور وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی، تقریب حلف برداری اب کل صبح ساڑھے 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ نو منتخب صدر عارف علوی نئے وزراء سے حلف لیں گے، عمر ایوب خان وفاقی وزیر برائے توانائی، علی زیدی ساحلی امور، محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری ہوں گے جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، چار نئے وزراء کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہو جائے گی۔