لندن: (دنیا نیوز) شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان منتقل کرنے کی حکومی پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنازہ کے تمام انتظامات خود کر رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کر دی ہے۔ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات خود کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کو پاکستان لائی جائے گی، خاندانی ذرائع
خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کا جسدِ خاکی پاکستان بجھوانے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی تھی۔
احکامات ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچا جبکہ ایک افسر کو شریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔