لاہور: (دنیا نیوز) سینٹ انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کیلئے بڑی حمایت سامنے آگئی۔ دو آزاد ارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دینےکا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احمد علی او لکھ اور قاسم عباس کی گورنر پنجاب اور وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقا ت کی ۔جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو حمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ن لیگ کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی دہریت شہریت رکھنے کی وجہ سے نااہل قرار دیئے گئے جس کے بعد سینیٹ کی دونوں نشستیں خالی ہوگئیں۔جن پر انتخاب ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی دو نشستوں کے لئے الیکشن 15نومبر کو ہونگے ۔