لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرکاری رہائش گاہوں کے معاملے پر اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ سامنے آ گیا، پنجاب کابینہ نے کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی، معاملہ دنیانیوز نے اٹھایا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرکاری رہائش گاہوں کے معاملے پر اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ سامنے آ گیا، پنجاب کابینہ نے بھی معاملے پر تحفظات کااظہار کر دیا اور کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔
کمیٹی تمام سرکاری آفیسرز کے زیراستعمال سرکاری رہائش گاہوں کا ڈیٹا مرتب کرے گ۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب میرٹ پر مبنی آئندہ لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ دوسرے صوبوں میں تبدیل ہونے والے آفیسرز کی رہائش گاہوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر جانے والے آفیسرز کے زیراستعمال رہائش گاہوں بارے کمیٹی معلومات لے گی جبکہ ریٹائرمنٹ کے باوجود سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے آفیسرز بارے بھی معلومات مانگ لی گئیں ہیں۔