راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کو نہیں بھولے، قوم نے بہادری کے ساتھ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں متحد اور پرعزم رہنا ہوگا، انشا اللہ پاکستان کی اصل منزل امن اور خوشحالی ہے۔