طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈار پر، تحقیقات شروع

طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈار پر، تحقیقات شروع

سابق ایم این اے اور اور صوبہ جنوبی پنجاب محاز کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب ملتان کی جانب سے طاہر بشیر چیمہ سے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھے گئے، طاہر بشیر چیمہ کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ، حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا جبکہ طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد، مدثر، امداد اللہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔