سپریم کورٹ کا اصغر خان عملدرآمد کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 11 January,2019 12:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے، کیسے ہم عدالتی حکم کو ختم کر دیں، اس معاملے کی مزید تحقیقات کرائیں گے۔

سپریم کورٹ میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سلمان اکرم راجا کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کیس کو کیسے بڑھائیں، سلمان اکرم راجا معاونت کریں، ایک فیصلہ آیا اور اب عملدرآمد کے وقت ایسا ہو رہا ہے، کچھ افراد کو معاملے سے علیحدہ کرنے کی تجویز تھی۔

سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ نے کہا ایسا نہیں ہونا چاہیئے، ایک شخص کہہ رہا ہے اس نے رقم تقسیم کی۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا اس کے بعد پھر کیا رہ جاتا ہے ؟ اصغر خان کی کوشش کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کیس بندش کے معاملے میں اصغر خان فیملی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کے پاس اختیارات نہیں، دوسرے ادارے سے تحقیقات کرا لیتے ہیں، فیصلہ آیا تو اس وقت کے چیف جسٹس سے ملا۔

یاد رہے لوا