شہباز اور حمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام

Last Updated On 13 January,2019 09:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے ایک اور آزمائش، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل، نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپرہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔

نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کےانکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں جن کے اس عہدے کے خلاف وزیرریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔