اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کارخانوں کو گیس فراہمی پر غور کیا جائے گا، واپڈا کی طرف سے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض پر زرضمانت معاف کرنے پر بھی غور ہوگا۔
گوادر میں زیر تعمیر 300 میگا واٹ کوئلہ پاور پر حکومت چین کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایکسپورٹ پالیسی آڈر اور امپورٹ پالیسی آڈر 2016 میں کامرس ڈویژن کی تجویز کردہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مقامی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ڈرابیک کے ایس آر او بھی زیر غور آئیں گے۔