پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ٹریفک وارڈن نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ممبر قومی اسمبلی کا چالان کر دیا، باز گل آفریدی کو دو سو روپے کا چالان تھما دیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ممبر قومی اسمبلی باز گل آفریدی حیات آباد سے پشاور آرہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روکا اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر استفسار کیا۔
جواب نہ ملنے پر ٹریفک وارڈن نے ایم این اے کو سیٹ بیلٹ باندھ کر دی اور دو سو روپے کا چالان بھی کر دیا۔ باز گل آفریدی قبائلی حلقہ این اے سنیتالیس سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔