کراچی: ایل این جی کے دو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

Last Updated On 12 February,2019 06:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گیس کل سے سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی، جس سے گیس بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ایل این جی کے2 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گئے۔ ایل این جی کے 2 جہاز پی ایس او نے درآمد کیے ہیں جبکہ ایل این جی قطر سے درآمد ہوئی ہے۔

ایل این جی سے گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی کل سے سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی۔

 

Advertisement