ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 225 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 09 February,2019 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 225 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے بڑھ گیا۔

کئی روز کی تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، جس کے باعث مارکیٹ 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکی اور 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس کے باعث سرمایا کاروں کے 40 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 31 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اضافے سے 138 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 139 روپے کی سطح پر فروخت ہوا۔
 

Advertisement