کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹی کورٹ میں بلی کی ہلاکت کے انوکھا کیس میں عدالت نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔
سٹی کورٹ میں بلی کی ہلاکت کے انوکھے کیس کی سماعت ہوئی، واقعہ یکم فروری کا ہے جب بلی ڈیفنس فیز 8 میں کار سوار خاتون کی گاڑی کے نیچے آگئی تھی۔ شہری فائق جاگیرانی نے خاتون سے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
شہری نے پولیس کی مدد لی مگر بات نہ بنی، پولیس نے بلی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر دیا جس کے بعد شہری نے عدالت کا دروزہ کھٹکھٹایا اور موقف اپنایا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، پولیس مقدمے کا اندراج نہیں کر رہی، مقامی عدالت نے خاتون کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی ہدایت کر دی۔