کراچی: (دنیا نیوز) فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے حج قرض یا سبسڈی سے نہیں ہونا چاہئے، ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اس سال کفایت شعاری کرلی جائے۔
سندھ کے دورے پر جانے سے پہلے فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے جن نہیں ہیں، رفتہ رفتہ حالات بہتر ہوں گے، انھوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری محبت سے نہیں خوف سے حکومت کرتے ہیں، انتخابی امیدواروں کی سلیکشن کیلئے اندرون سندھ جا رہا ہوں۔