لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے مڈ ٹرم الیکشن نہیں ہوگا، حکومت مدت پوری کرے گی، اتحادی جماعتیں ساتھ رہیں گی، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
الحمرا ہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، نواز شریف کی صحت کے متعلق ہیلتھ بورڈ جو سفارشات کرے گا اسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان شکوے شکایت نہ ہونا خطرناک ہوتا ہے، تمام شکوے دور کریں گے، کسی بھی معاملے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی، ملک میں آئین اور قانون موجود ہے تمام فیصلے اسی کے تحت ہوں گے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا، مڈٹرم انتخابات کا دور دور تک سوال نہیں، پانچ سال کا مینڈنٹ لیکر آئے ہیں مدت پوری کریں گے۔